احمد پور شرقیہ کے متاثرین کے چیک باؤنس ہونا قابل مذمت ہے، یاسر گیلانی

احمد پور شرقیہ کے متاثرین کے چیک باؤنس ہونا قابل مذمت ہے، یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے احمد پور شرقیہ کے متاثرین کو بانٹے گئے چیکوں کے باؤنس ہونے پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج تک سڑکوں اور پلوں کے معاملے میں ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔ بلکہ دوسرے محکموں کے فنڈز بھی استعمال کر لئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی شعبدہ بازی پوری قوم عیاں ہو چکی ہے اگر اکاؤنٹس میں پیسے نہیں تھے تو چیک کیوں دیئے گئے لوگ پہلے ہی اپنے پیاروں کی موت اور زخموں سے چور عزیز و اقارب کے لئے دل برداشتہ تھے رہی سہی کسر چیکوں کے پیچھے دھکے کھانے نے پوری کر دی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے بلند و بانگ دعوے صرف اشتہاروں کی حد تک محدود ہیں عملی کارکردگی صفر ہے۔