پی ٹی آئی وزیراعظم کا فوری استعفیٰ چاہتی ہے، چودھری اظہر

پی ٹی آئی وزیراعظم کا فوری استعفیٰ چاہتی ہے، چودھری اظہر

لاہور (نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کے رہنما و چئیرمین یوسی 114 چودھری اظہر حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف وزیراعظم کا فوری استعفیٰ چاہتی ہے ساری قوم کا ایک ہی نعرہ ہے کہ وزیراعظم چورہے ، نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے اسلئے فوری استعفیٰ دیں، وزیراعظم کے ساتھ ساتھ ان کے درباریوں بھی حساب لیا جائے گا، عمران خان پر تنقید کرنے والے اپنی نوکریاں پکی کرناچاہتے ہیں،(ن) لیگ کے تنخواہ دار درباری جے آئی ٹی کی رپورٹ کو جھٹلا کر کرپٹ وزیراعظم کو نہیں بچاسکتے، (ن)لیگ کامستقبل تاریک ہے ۔

ن کی کشتی سے مزید سواریاں اتریں گی۔انہوں نے کہاکہ کشکول توڑنے والوں نے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے ، موجودہ حکمران عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافے کا باعث بنے ہیں، جے آئی ٹی کی رپورٹ سے واضح ہو گیا ہے کہ شریف فیملی کرپشن میں ملوث تھی اور انہوں نے ملکی دولت لوٹ کر منی لانڈرنگ کی ہے اور ٹیکس چوری میں بھی پائے گئے ہیں،

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...