وزیراعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں،عدنان گورسی

وزیراعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں،عدنان گورسی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری عدنان گورسی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ نے حکمرانوں کو کہیں بھی منہ دیکھانے کے قابل نہیں چھوڑا ہے ۔ وزیراعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔وہ اپنے حلقہ انتخاب پی پی 155میں کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔چودھری عدنان گورسی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وزیر اعظم اور ان کے بچے چور اور جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں شریف فیملی نے عدالت اور قوم سے جھوٹ بولا ہے اس فیملی نے اب تک ملک کو دو نو ں ہا تھو ں سے لو ٹنے اور اقتدار کے مز ے لینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔

انہیں غر یبو ں سے نہیں ما ل اکٹھا کر نے کی فکر پڑی ہو ئی ہے نواز شریف اور انکے حواری بڑھکیں لگانے کی بجائے اپنے گر یبا نو ں میں جھا نکیں اور دھمکیاں دینے کی بجائے فی الفور اقتدار سے الگ ہو جائیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -