وزیرا عظم نوازشریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں،تہمینہ دولتانہ

وزیرا عظم نوازشریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں،تہمینہ دولتانہ

لاہور( پ ر) سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیرا عظم نوازشریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ، جے آئی ٹی کی رپورٹ عوام نے مسترد کردی ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں ، عوام کو علم ہے کہ نوازشریف ہی ان کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔، مسلم لیگ ن کی قیادت پر عوام کا گہر ااعتماد ہے ، انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کو شریف خاندان کے خلاف ثبوت نہیں ملا۔

جے آئی ٹی نے راویتی رپورٹ پیش کی ہے جسے ہر سطح پر مستر دکردیا گیا ، اس رپورٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہے ، انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ، عمران خان ملک کی ترقی نہیں چاہتے ، وہ ہمیشہ ہی ترقی کے راستے میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں ، عمران خان نے دھرنے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ، وہ ابھی تک ملک و قوم کا نقصان کررہے ہیں ، دھرنا سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ، عمران خان اپنے اثاثوں کے بارے تفصیلات کیوں منظر عام پر نہیں لاتے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...