تحریک لبیک یا حبیب اللہؐ کی بنیاد رکھ دی گئی، عامر چشتی

تحریک لبیک یا حبیب اللہؐ کی بنیاد رکھ دی گئی، عامر چشتی

  

لاہور (پ ر) تحریک لبیک یا حبیب اللہ کے نائب امیر عامر چشتی نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد پیغام مصطفےٰ ؐ اور حب رسولؐ ہر سینے میں اُجاگر کرنا ہے اور یہ تحریک قطعی طور پر غیر سیاسی ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے تحریک لبیک یا حبیب اللہؐ کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں امیر تحریک مولانا ربیع اللہ خان ہزاروی، جنرل سیکرٹری پروفیسر مفتی شبیر انجم کے علاوہ علما مشائخ و قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر یہ بتایا گیا کہ تحریک ملک بھر میں عاشقان مصطفےٰ ؐ کو یہ پیغام دے گی کہ ہم اپنی جانوں کا نذرانہ حب رسول ؐ کی خاطر دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

قائدین نے کہا کہ جس دل میں حب رسولؐ نہیں وہ دل بنجر ہے۔

اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں تحریک کو گلی گلی کوچہ کوچہ نگر نگر قریہ قریہ پھیلانا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -