وزیراعظم پانامہ فیصلے آنے سے پہلے ہی عوام کی نظرو ں میں نااہل ہو چکے ،زبیر کاردار

وزیراعظم پانامہ فیصلے آنے سے پہلے ہی عوام کی نظرو ں میں نااہل ہو چکے ،زبیر ...

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 120کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار نے کہاہے کہ جس وقت سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنائی تھی اس وقت مٹھائیاں بانٹنے والے (ن) لیگی اس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ہونے کے بعد اب ماتم کیوں کر رہے ہیں وزیراعظم پانامہ فیصلے آنے سے پہلے ہی عوام کی نظرو ں میں نااہل ہو چکے ہیں اور انہوں نے خود قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ الزامات ثابت ہونے پر مستعفی ہو جائیں گے ۔وہ موہنی روڈ پر زون کے کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔حافظ زبیر کار دار کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی بننے پر خو شی منا نے والے آج اسی کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں ان کے اقتدار کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے (ن) لیگ کے کارکنوں کے آ قا ؤ ں کے دن گنے جا چکے ہیں۔

پاناما کیس کا فیصلہ کچھ سپریم کورٹ سے کچھ بھی آئے حکمران ٹو لہ عوام کی نظرو ں میں ہمیشہ کیلئے نا اہل ہو چکاہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...