سپریم کورٹ نوازشریف کوفیملی سمیت نااہل قراردے،شہباز ابن علی

سپریم کورٹ نوازشریف کوفیملی سمیت نااہل قراردے،شہباز ابن علی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)غریب آدمی پارٹی پا کستا ن کے صدر شہباز ابن علی نے کہا ہے کہ پاناما پیپرزکیس کی تحقیقات کیلئے قائم کی جانے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آئین کے آرٹیکل 62/63 کے تحت صادق اورامین نہیں رہے لہذا وہ اقتدارمیں رہنے کا جوازکھوچکے ہیں اس لیے وہ فوری طورپرمستعفی ہوجائیں اگروہ استعفٰی نہیں دیتے توسپریم کورٹ نوازشریف کوفیملی سمیت نااہل قراردے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ غریب آدمی پارٹی پا کستا ن کے صدر شہباز ابن علی نے جے آئی ٹی کے معززممبران کی جرات کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ہیہوئے کہا کہ جے آئی ٹی سچ کی تلاش میں کامیاب رہی انہوں نے شدید دباؤکے باوجود قومی دولت لوٹنے والوں کوبے نقاب کیا لہذا اب سپریم کورٹ کوچاہیے کہ وہ قومی خزانے کولوٹنے والے سیاست دانوں اورآئین کے آرٹیکل62/63 پرپورا نہ اترنے والے وزیراعظم کونااہل قراردے کرآئین وقانون کی بالادستی کویقینی بنائیں ۔

تاکہ آئندہ کوئی بھی ملک کا وزیراعظم قومی خزانے پرڈاکہ مارنے کی جرات نہ کرسکے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -