حکمران کرسی بچانے کیلئے مخالفین پر تنقید کے نشتر چلا رہے ہیں، عرفان احمد ایڈووکیٹ
لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ عرفان احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جے ٹی آئی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیراعظم کے تنخواہ دار درباریوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے سے (ن) لیگ کی بچت نہیں ہوسکتی پوری قوم جانتی ہے کہ حکمران کرسی بچانے کے لئے مخالفین پر تنقید کے نشتر چلا رہی ہے (ن) لیگ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور ان کاکوئی مستقبل نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ شریف فیملی کا ٹھکانہ اب جدہ کی بجائے جیل ہو گا اور ان سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کی جائے گی آنے والے وقت میں اس جماعت کا کوئی نام لینے والا بھی نہیں ہو گا مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے۔