مسائل کے حل کیلئے ایماندار قیادت وقت کی ضرورت ہے،ذکر اللہ مجاہد

مسائل کے حل کیلئے ایماندار قیادت وقت کی ضرورت ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک میں کرپٹ نظام کی تبدیلی کا وقت آچکا ہے اور ملکی مسائل کے حل کے لیے صالح اور ایماندار قیادت وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے ۔ان خیالات کااظہار گذشتہ روز انہوں نے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے وفود سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں مسلمان دہشتگردی اور طرح طرح کے مسائل کا شکار ہیں اور صیہونی طاقتوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک بھر میں غربت ، مہنگائی ، بدامنی اور کرپشن جیسے ناسور نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے ۔