چھٹیوں میں لیپ ٹاپ اور دیگر آلات کا استعمال بچوں میں سستی کی وجہ

چھٹیوں میں لیپ ٹاپ اور دیگر آلات کا استعمال بچوں میں سستی کی وجہ
 چھٹیوں میں لیپ ٹاپ اور دیگر آلات کا استعمال بچوں میں سستی کی وجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)موسم گرما کی چھٹیاں بچوں کے لیے سب سے بڑی خوشی کا باعث ہوتی ہیں جس کا وہ بھرپور مزہ لینے کے لیے نئے نئے منصوبہ بھی بناتے ہیں لیکن غیر صحت مندانہ سرگرمیاں نہ کرنے کی وجہ سے موبائل فون اور دیگر آلات کا استعمال بچوں میں سستی کی وجہ بن رہا ہے۔برطانوی ہیلتھ چیریٹی کی جانب سے ہونے والی تحقیق کے مطابق موسم گرما کی چھٹیوں میں بچے سست ہوجاتے ہیں جس کی وجہ ٹیکنالوجی کے کھیلوں کا استعمال ہے۔موبائل فون اور لیپ ٹاپ سمیت ٹیکنالوجی کے کھیل نقصان دہ ثابت ہورہے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کو جسمانی ورزش کا موقع کم ملتا ہے۔ اس لیے جب اسکول کی چھٹیاں ختم ہوتی ہی تو بچے سستی کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ خراب صحت کا بھی شکار ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق جو والدین اپنے بچوں کو موسم گرما کی چھٹیوں میں کسی سمر کیمپ یا روز کوئی جگہ لے جا کر سیرو تفریح کے پابند بناتے ہیں وہ ان بچوں کے مقابلے میں زیادہ تندرست رہتے ہیں جو آئی پیڈ، آئی فون اور لیپ ٹاپ زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہیکہ موسم گرما میں بچوں کی جسمانی ورزش پر توجہ نہ دینا ان کی صحت کے لیے خطرے کا باعث ہے۔ اس سے دل کے امراض، ذیابیطس، ہڈیوں کا اکڑنا اور نظام ہاضمہ خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق بچوں کو موسم گرما کی لمبی چھٹیوں میں اپنا زیادہ وقت چہل قدمی، کھیل کود میں گزارنا چاہیے اور ایسے کھیلوں کا انتخاب کرنا چاہیے جس میں جسمانی اعضاء حرکت میں رہیں۔



ان صحت مندانہ سرگرمیوں سے بچوں کو نشوونما ملتی ہے اور وہ تندرست رہتے ہی