یورپی عدالت کا پورے چہرے کے نقاب پر بیلجیئم کی پابندی کو برقرار رکھنے کا حکم

یورپی عدالت کا پورے چہرے کے نقاب پر بیلجیئم کی پابندی کو برقرار رکھنے کا حکم

  

برسلز(این این آئی)یورپی عدالت برائے انسانی حقوق نے بیلجیئم حکومت کی جانب سے عوامی مقامات پر پورے چہرے کا نقاب لینے پر لگائی جانے والی پابندی کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالتی فیصلے کے مطابق اس پابندی کا مقصد معاشرتی میل ملاپ کو یقینی بنانے، حقوق اور دیگر افراد کی آزادی کا تحفظ تھا اور یہ کہ یہ پابندی ایک جمہوری معاشرے کے لیے ضروری ہے۔ بیلجیئم نے پورے چہرے کا نقاب لینے پر جون 2011ء4 میں پابندی عائد کر دی تھی۔ اس پابندی کے خلاف درخواست ایک بیلجیئن مسلم خاتون اور ایک مراکشی مسلم خاتون کی طرف سے یورپی عدالت میں دائر کی گئی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -