مصر سے امریکا جانے والی پروازوں میں الیکٹرانک ڈیوائسز لے جانے پر پابندی آئندہ ہفتے اٹھا لی جائے گی

مصر سے امریکا جانے والی پروازوں میں الیکٹرانک ڈیوائسز لے جانے پر پابندی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(این این آئی)مصر سے امریکا جانے والی پروازوں میں الیکٹرانک ڈیوائسز لے جانے پر پابندی آئندہ ہفتے اٹھا لی جائے گی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قاہرہ کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے حکام نے بتایاکہ مصر سے امریکا جانے والی پروازوں پر ہوائی جہاز کے اندر الیکٹرانک مصنوعات لے جانے پر پابندی آئندہ ہفتے سے اٹھا لی جائے گی۔امریکی حکام نے رواں برس مارچ سے مصری ایئر لائن سے نیو یارک جانے والے مسافروں پر سے لیپ ٹاپ جیسی الیکٹرانک مصنوعات جہاز کے کیبن میں لے جانے پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی حکومت نے ایک اسٹینڈرڈ اسمارٹ فون سے بڑے سائز کا کوئی الیکٹرانک آلہ یا آلات ہوائی جہاز کے اندر لانے کو خلافِ ضابطہ قرار دیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -