افغان تنازعہ کے سبب بے گھر شہریوں کی تعدادمیں 25فیصد کمی

افغان تنازعہ کے سبب بے گھر شہریوں کی تعدادمیں 25فیصد کمی

  

کابل(این این آئی)افغانستان میں جاری تنازعے کے سبب رواں برس اب تک ڈیڑھ لاکھ کے قریب افغان باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کی طرف سے ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی معاملات میں رابطہ کاری کے دفتر (اوسی ایچ اے) نے بتایاکہ رواں برس اب تک 146,400 افغان شہری بے گھر ہوئے ہیں تاہم یہ تعداد گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران بے گھر ہونے والے افغانوں کی تعداد سے 25 فیصد کم ہے۔

مزید :

عالمی منظر -