ٹی آرٹی ورلڈ کی جانب سے ترکی میں بغاوت کی کوشش کے حوالے سے پینلز کا اہتمام

ٹی آرٹی ورلڈ کی جانب سے ترکی میں بغاوت کی کوشش کے حوالے سے پینلز کا اہتمام

  

انقرہ (اے پی پی) ترکی کے انگریزی چینل ٹی آرٹی ورلڈ نے عسکریت پسند تنظیم فیتو کی 15 جولائی کی بغاوت کو 10 مختلف ملکوں میں منعقد کیے جانے والے پینلز کے ذریعے دنیا بھر میں بیان کیا ہے۔ٹی آر ٹی ورلڈ سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ٹیلی ویژن چینل کے ماتحت تحقیقاتی مرکز کی جانب سے جولائی، اگست اور ستمبر میں منعقد کی جانے والی کانفرسوں اور پینلز میں فیتو کی بغاوت پر میزبان ملکوں کے صحافی، ماہرین اور سیاستدانوں میں بحث ہو گی۔برطانیہ، بیلجیم، روس، جاپان، قطر، ایران ، جنوبی کوریا، آذربائیجان، بوسنیا اور کینیڈا میں منعقد ہونے والے اجلاس میں 15 جولائی بغاوت کی کوشش کے پس منظر، اس کے ترک داخلی و خارجہ پالیسی پر اثرات، فیتو کے خلاف جاری جدوجہد میں طے کردہ مسافت پر بحث ہو گی۔

اس ہفتے آذربائیجان، برطانیہ اور جاپان میں 3 اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -