امریکہ اپنے اندرونی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں، حسین دہقان

امریکہ اپنے اندرونی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں، حسین دہقان

  

تہران (اے پی پی) ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئیر جنرل حسین دہقان نے امریکی ہم منصب جیمز میٹس کے ایران میں نظام کی تبدیلی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے ہذیان گوئی قرار دیا۔ ارنا نیوز کے مطابق بریگیڈئیر جنرل حسین دھقان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع کا بیان انتہائی شرمناک اور عالمی ضابطوں کے منافی ہے۔ امریکی وزیر دفاع اور حکمران جماعت کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ ایرانی عوام کے لیے راستے کا تعین کرنے کے بجائے اپنے اندرونی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ اندرونی مسائل کے نتیجے میں امریکا کی موجودہ حکومت اور امریکاکے سیاسی نظام کا شیرازہ عنقریب بکھرنے والا ہے۔ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ سامراجی ذہنیت اور جھوٹی طاقت کے نشے میں جیمس میٹس حواس کھو بیٹھے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی وزیر داف جیمز میٹس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بھی ایران میں نظام کی تبدیلی بارے بیان دیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -