عراقی فورسز موصل میں فتح کے بعد سرحدوں کو محفوظ بنائیں، مقتدیٰ الصدر

عراقی فورسز موصل میں فتح کے بعد سرحدوں کو محفوظ بنائیں، مقتدیٰ الصدر

بغداد(این این آئی)عراق کی الصدر تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے مسلح افواج پر زوردیا ہے کہ وہ موصل میں فتح کے بعد اب ملک کی بیرونی سرحدوں اور بالخصوص مغربی سرحد کو محفوظ بنائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں وزیراعظم حیدرالعبادی سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ داعش سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں کسی بے قاعدہ فورس کو کوئی کھیل کھیلنے کا موقع نہ دیں اور موصل پر تین سال قبل داعش کے قبضے کے ذمے دار افسروں کا احتساب کریں۔انھوں نے خبردار کیا کہ داعش کے خلاف لڑائی میں موصل شہر میں فتح سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کی جائے۔عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے اتوار کو داعش کے خلاف نوماہ کی لڑائی کے بعد موصل میں فتح کا اعلان کیا تھااور سوموار کو ایک نشری تقریر میں داعش کی خود ساختہ ریاست کے انہدام نوید دی تھی۔انھوں نے اس عظیم فتح پر عراقی عوام اور مسلح فورسز کے بہادر جوانوں کو مبارک باد دی تھی اور داعش کے خلاف جنگ میں تعاون کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...