اجوکا تھیٹر کے زیر اہتمام تین روزہ’’ ایکٹنگ ورکشاپ‘‘ کا انعقاد

اجوکا تھیٹر کے زیر اہتمام تین روزہ’’ ایکٹنگ ورکشاپ‘‘ کا انعقاد

  

پاکستان میں سنجیدہ اور سبق آموز تھیٹر پیش کرنے کے حوالے سے مقبول گروپ اجوکا تھیٹر نے لاہور میں تین روزہ ایکٹنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد فن اداکاری سے منسلک ہونے والے نوجوان فنکاروں کی تربیت اور رہنمائی کرنا تھا ، سات سے نو جولائی تک جاری رہنے والی ورکشاپ میں اجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد محمود ندیم ، ٹی وی ، تھیٹر اور ریڈیو کے لیجنڈ آرٹسٹ نعیم طاہر اور ٹی وی کی معروف فنکارہ سویرا ندیم نے خصوصی طور پر شرکت کی اورنوجوان فنکاروں کو فن اداکاری کے اسرار و رموز کے حوالے سے راہنمائی فراہم کی ۔ ورکشاپ میں فنکاروں کو ڈائیلاگ ڈلیوری ، باڈی لینگوئج اور کریکٹر بلڈنگ کے علاوہ سکرپٹ ریڈنگ کے سیشن کروائے گئے ساتھ ہی انہیں ٹی وی اور تھیٹر میڈیم کے بنیادی تقاضوں سے روشناس کروایا گیا۔ نروان ندیم کے علاوہ نایاب فائزہ نے بھی شرکا کے ساتھ اپنے تجربات شئیر کئے ۔ورکشاپ کے اختتام پرتمام شرکا کو اجوکا تھیٹرکی جانب سے اسناد بھی فراہم کی گئیں ۔

مزید :

ایڈیشن 2 -