فلم ’’ ہوئے اجنبی تم ‘‘ کا گانامیکال ذوالفقار اور روینا خان پرعکسبند

فلم ’’ ہوئے اجنبی تم ‘‘ کا گانامیکال ذوالفقار اور روینا خان پرعکسبند

  

ڈائریکٹر کامران شاہد کی فلم ’’ ہوئے اجنبی تم ‘‘ کا گانا اداکارہ و ماڈل روینا خان اور میکال ذوالفقار پر گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں عکسبند کیا گیا جس کی کوریو گرافی کے فرائض لالی ووڈ کے سینئر ڈانس ڈائریکٹر نگاہ حسین نے انجام دیئے ۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے روینا خان نے بتایا کہ کامران شاہد ایک انتہائی با صلاحیت ڈائریکٹر ہیں ان کے ساتھ فلم میں کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔میں ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کرتی ہوں۔ کوریوگرافرنگاہ حسین نے گانے میں جان ڈال دی ہے بلاشبہ وہ لالی ووڈ کے لیڈنگ ڈانس ڈائریکٹر ان کو اپنے کام پر مکمل دسترس حاصل ہے۔ میگا کاسٹ پر مبنی فلم ’’ ہوئے اجنبی تم ‘‘ میں سینئر اداکاروں کے ساتھ جونیئر اداکاربھی کام کررہے ہیں ۔فلم کی شوٹنگ میں قیصر بلوچ،عدنان اور دیگر فنکاروں نے بھی حصّہ لیا۔

مزید :

ایڈیشن 2 -