کنٹرولر پروگرام سجاد احمد کی ریٹائرمنٹ پرجہانگیر خان کا عصرانہ

کنٹرولر پروگرام سجاد احمد کی ریٹائرمنٹ پرجہانگیر خان کا عصرانہ

  

پاکستان ٹیلی وژن لاہور سنٹرمیں سی بی اے یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان نے سابق کنٹرولر پروگرام سجاد احمد کی ریٹائرمنٹ پر ایک عصرانہ کا اہتمام کیا جس میں ملازمین نے بھاری تعداد میں شرکت کی ۔سجاد احمدنے اپنی سروس کے آخری ایّام میں لاہور سنٹر سے ڈرامہ سیریل’’دھند‘‘کی بھی تکمیل کی جسے ناظرین نے بہت پسند کیا ۔پی ٹی وی یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان ، شعبہ نیوز لاہورکے سربراہ فیاض احمد وڑائچ،شعبہ کرنٹ افیئر کے سربراہ شکیل اعوان،پروگرام پروڈیوسرنعیم خان اوراعجاز ماروی نے بطور پروڈیوسر پروگرام سجاد احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ سینئر پروگرا م پروڈیوسر سجاد احمد نے جہانگیر خان کا شکریہ ادا کیا اور بطور یونینسٹ ان کی خدمات کو سراہا۔یونین نمائندگان شبیر احمد کھرل،حافظ ناصر اور فری خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔اس موقع پر سجاد احمد کا کہنا تھا کہ میں سی بی اے یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے لئے اس شاندار اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔میں نے دوران ملازمت اپنے فرائض انتہائی محنت اور لگن سے انجام دیئے ۔پی ٹی وی میں گذرے ہوئے لمحات میری زندگی کا اثاثہ ہیں۔میں پی ٹی وی کے کارکنان کی جانب سے ملنے والی محبت تاحیات فراموش نہیں کرپاؤں گا۔

مزید :

ایڈیشن 2 -