موجودہ حکمرانوں نے پاکستانی عوام کو قرضوں تلے ڈبو دیا ، یاسین گھمن

موجودہ حکمرانوں نے پاکستانی عوام کو قرضوں تلے ڈبو دیا ، یاسین گھمن

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے پاکستانی عوام کو قرضوں تلے ڈبو دیا ہے اور ملکی ترقی کے کھوکھلے دعوے کر رہے ہیں پرویز مشرف کے دور میں پاکستانی حکومت کے اندرونی و بیرونی قرضوں کا حجم 5 ہزار ارب روپے تھا اور ڈالر کی قیمت 60 روپے کے لگ بھگ تھی مگر موجودہ حکومت کی جانب سے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑدیئے گئے ہیں۔ یاسین گھمن نے کہا کہ آج ملکی کرنسی کی کوئی اہمیت نہیں ہے ڈالر کی قیمت 108 روپے تجاوز جبکہ ملکی قرضہ 22 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جسکی واپسی کیلئے حکومت کے پاس کوئی طریقہ کار وضع نہیں کیا گیا کشکول توڑنے کا دعوی کرنیوالوں نے پاکستانی قوم کو بھکاری بنا دیا ہے۔یاسین گھمن نے کہا کہ پاکستانی قوم پرویز مشرف کی قیادت میں ملکی کو ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن اورکرپٹ حکمرانوں کا کڑا احتساب کریگی اس مرتبہ نواز شریف اور انکے حواریوں معافی بھی نہیں دی جائے اور نہ ہی جدہ بھاگنے دیا جائیگا اس علاوہ ملکی قرضہ بھی انکی جائیدادوں کو فروخت کرکے ادا کیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -