فرانس کا 2025ء تک 17ایٹمی ری ایکٹر بند کرنے کا عندیہ
پیرس (اے پی پی) فرانس کا 2025ء تک 17 ایٹمی ری ایکٹر بند کرنے کا ارادہ ہے کیونکہ وہ بجلی بنانے کے کام میں ایٹمی طاقت کا استعمال کم کرنا چاہتا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماحولیات کے وزیر نکولس ہولوٹ نے نئے وزیراعظم ایڈورڈ فلپ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ فرانس کی بجلی کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں جوہری توانائی کا استعمال 75 فیصد سے کم کرکے 50 فیصد لانے پر گزشتہ حکومت کی پالیسی پر عمل پیرا رہیں گے۔ ہولوٹ نے کہا کہ اس ہدف کے حصول کیلئے ہمیں چند تنصیبات بند کرنا ہونگی۔