سعودی عرب: چار دہست گردوں کے سر قلم کر دئیے گئے
ریاض(آن لائن)سعودی عرب میں چار دہشت گردوں کے سر قلم کر دیئے گئے۔ملکی و غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سر قلم کئے جانے والے چاروں افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہی ہے۔ یہ دہشت گرد مشرقی شہر القطیف اور قریبی ٹاؤن العوامیہ میں حکومت کے خلاف بغاوت، دہشت گردی، سکیورٹی فورسز پر پٹرول بموں سے حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں ملوث پائے گئے تھے۔سزا پانے والے افراد کی شناخت مہدی محمد علی الصاغ، امجد ناجی آمعیبد، زاہر عبدالرحیم البصری اور یوسف عل المشیخص کے ناموں سے ظاہر کی گئی ہے۔