ایبٹ آباد ، گدھا کھیت میں گھسنے پر 8سالہ بچے کا بے دردی سے قتل

ایبٹ آباد ، گدھا کھیت میں گھسنے پر 8سالہ بچے کا بے دردی سے قتل

  

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ لورہ کی حدود میں گدھا کھیت میں گھسنے پر سفاک مالک نے 8 سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ایبٹ آباد میں تھانہ لورہ کی حدود میں 8 سالہ مدثر کا گدھا کھیت میں گھس گیا جس پر کھیت کے مالک نے بچے کو گدھے کے ساتھ باندھ دیا اور گدھا بچے کو کئی کلو میٹر تک گھسیٹتا رہا، گدھے کے گھسیٹنے کی وجہ سے بچے کے جسم پر شدید چوٹیں آئیں اور اس کی موت واقع ہو گئی۔واقعے کی اطلاع دینے کے بعد بھی پولیس حرکت میں نہ آئی تو مقتول بچے کے ورثا نے لاش لورہ روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ڈی پی او ایبٹ آباد اشفاق انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم مسکین کو فوری طور پر گرفتار کیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مقدمے میں انصاف کے تمام تر تقاضے پورے کئے جائیں گے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

بچہ ہلاک

مزید :

علاقائی -