فوڈ اتھارٹی کارروائیاں ، آئس فیکٹری سمیت درجنوں سوئیٹس پروڈکشن یونٹس سیل ، کئی کو بھاری جرمانے
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے عوام کو صحتمند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں میں ناقص اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے مناواں میں محسن بٹ آئس فیکٹری سیل، زنگ آ لود مشینری ضبط کر لی گئی۔ برف کی تیاری میں آلودہ اور گندہ پانی استعمال کیا جا رہا تھا۔لاہور کے علاوہ قصور اور شیخوپورہ میں بھی کاروائیاں کی گئیں ۔ قصور کی معروف مٹھائی میں ناقص اجزاء کے استعمال کا انکشاف بھی ہوا ہے۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے متعدد جگہوں پر چھاپے ما ر ے اورناقص رنگوں کے استعمال پر شہباز سوئیٹس، سروس بیکری، ایوب سوئیٹس، طاہر سوئیٹس، شیخ اصغر سوئیٹس کے پروڈکشن یونٹس سیل کر نے سمیت 370 کلو ناقص مٹھائی، 4 من ناقص گھی اور ناقص رنگ تلف کر دیئے ۔شیخوپورہ میں آئیڈیل بیکری، غوثیہ بیکری کو ناقص اجزا ء کے استعمال پر سیل کر دیا گیا ۔مزید کاروائیوں میں گرین ٹاؤن میں گولڈن سوئٹس اینڈ بیکرز؛ راج گڑھ میں واقع اختر بیکری ؛شیراں والا میں ولیمہ ہوٹل؛خیابانِ فردوس روڈ پر راوی ریسٹورنٹ پر چھاپے کے دوران صفائی کے نامناسب انتظامات ،ٹوٹے اور زنگ آلودہ فریزر میں ا شیا ء کو محفوظ کرنے، اشیاء خورودنوش کو ڈھانپ کر نہ رکھنے ،کھانے کے اجزاء پر زائد المیعاد تاریخ چسپاں کرنے ، کچن ایر یامیں کھلی نالیا ں کھلے کوڑا دان،حشرات کی روک تھام کیلئے نامناسب انتظامات ،ای لائسنس اور میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 47ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔شاہدرہ میں انسٹنٹ برگر ،بلال بیکرز،باباجی سندھی بریانی ؛جیا موسی میں ڈوسے بیکری اینڈ سوئٹس؛ اکبر ی منڈی میں وار ث اینڈ سنز،حسیب طارق رائس ڈیلر،سندر سٹور ،شیخ محسن اینڈ برادرز،مدینہ کریانہ سٹور، امجد علی سنز،وفاقی کالونی میں صاحب جی سوئٹس ، علی کریانہ سٹور؛کراچی مومن بریانی،نذیر سموسہ پوائنٹ ،مشتاق سوئٹس ،طفیل کے سپر دہی بھلے،امانت علی کریانہ سٹور،نیلم بلاک ماشاء اللہ جنرل سٹور،فہد جنرل سٹور،کشمیر سلش پوائنٹ،اقبال ٹاؤن میں منیوآؤٹ لٹ اور متعدد پر معائنے کے دوران فوری ای لائسنس بنوانے ،احاطے کی صفائی کا خاص خیال رکھنے،حشرات کے نظام اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کو یقینی بنانے اور مزید بہتری کا نو ٹس جا ری کیے گئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی