ایل ڈی اے کا شہرمیں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف گرینڈ آپریشن
لاہور (جنر ل ر پو رٹر ) ایل ڈی اے کا شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن، سکول،اور پارک سائٹ پر قبضہ شدہ اراضی کو واگزار کرالیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق ایل ڈی اے کے شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں نشیمن اقبال سوسائٹی میں کمیونٹی سنٹر پر بنے سوسائٹی دفتر اور پارک سائٹ پر بنے دو ہالز کو سیل کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے نے ناز ٹاؤن میں پارک سائٹ پر بنے دو کمرے اور غوثیہ کالونی میں سکول سائٹ پر بنے دو کمرے بھی مسمار کر دیئے۔ کارروائی کے دوران پولیس کی نفری اور انفورسمنٹ کا عملہ بھی موجود تھا، آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر علی ریاض سیکھو اور انفورسمنٹ انسپکٹر غفور نیازی نے کی۔
ایل ڈی اے آپریشن