وزیر اعظم اور مریم 110 اونٹوں کا صدقہ دیں، انتظار زنجانی

وزیر اعظم اور مریم 110 اونٹوں کا صدقہ دیں، انتظار زنجانی

  

لاہور(مانٹیرنگ ڈیسک)پاکستان کے نامور منجم شہزادہ سید انتظار حسین زنجانی نے کہا کہ میاں نواز شریف کے ساتھ ساتھ اب مریم نواز شریف کو بھی ایک سو دس اونٹوں کی قربانی دیکر اپنا صدقہ اتارنا چاہئے، ورنہ انکے خلاف ہونے والی سازشیں کامیاب ہوجائیں گی۔وہ روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ انتظار حسین زنجانی نے غیررسمی ملاقات کے دوران بتایاکہ ’میں نے مجیب الرحمن شامی اور سی پی این اے کے دیگر ارکان کی موجودگی میں وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ وہ منگل کے روز گوشت کا ناغہ ختم کرادیں تاکہ جانوروں کا خون بہنے سے سیارہ مریخ کی نحوست کم ہوسکے اور انکے اور جمہوریت کے خلاف سازشوں کامنہ بند کیا جاسکے لیکن اس پر عمل نہیں ہوسکا۔اب ملک جوڈیشل مارشل لا کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے اثرات دورس ہوں گے۔‘‘ اب مشورہ ہے کہ مریم صاحبہ بھی 110اونٹوں کا صدقہ دیں، جیسے کہ پیغمبروں نے اپنی مشکلات دور کرنے کے لیے 100اونٹوں کا صدقہ دیا، انہیں 110اونٹوں کا صدقہ کرنا چاہیے

مزید :

علاقائی -