پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے دو نئے پٹرول پمپ بنا نے کا فیصلہ
لاہور (شعیب بھٹی )لاہور پولیس کی ویلفیئر کے لیے دو نئے پٹرول پمپ بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔واضح ر ہے منظور کے بعد لاہور پولیس کے پاس ویلفیئر کے لیے پٹرول پمپس کی تعداد تین ہو جائے گی۔تفصیلا ت کے مطا بق لاہور پولیس کے پاس پہلے مغل پورہ میں صرف ایک پٹرول پمپ تھا جہاں سے آنے والی آمدن کو جوانوں کی ویلفیئر کے لیے استعمال کیا جاتا تھا لیکن اب لاہور پولیس نے مناواں اور چوہنگ میں موجود پولیس کے پلاٹوں پر نئے پٹرول پمپ بنانے کے لیے آئی جی سے منظوری لے لی ہے اور اب نئے دو پٹرول پمپ بنائے جائیں گے جس سے ویلفیئر فنڈ میں جوانوں کے لیے رقم اکھٹی ہو گی۔پو لیس حکام کا کہنا ہے کہ جوانوں کی ویلفیئر کے لیے فلیٹس ، ہسپتال اور سکول بنائے جا رہے ہیں جس سے فورس کا مورال بھی بلند ہو گا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ پٹرول پمپس کے لیے ٹینڈر دیا جائے گا جس میں مختلف کمپنیاں حصہ لے سکیں گی۔