لاری اڈا،ٹریفک وارڈنز نے خود کشی کرنے والی لڑکی کو بچا لیا

لاری اڈا،ٹریفک وارڈنز نے خود کشی کرنے والی لڑکی کو بچا لیا

  

لا ہور (کرا ئم ر پورٹر) چیف ٹریفک آفیسر لاہورایس ایس پی رائے اعجاز احمد کا گریٹر اقبال پارک کے سامنے شاہراہ پر خودکشی کرنے والی لڑکی کی جان بچا کر والدین کے حوالے کرنے پر ٹریفک وارڈنز کو تعریفی اسناددینے کا اعلان۔ بتایا گیا ہے کہ16 سالہ سائرہ گریٹر اقبال پارک کے سامنے گاڑی کے نیچے آکر خودکشی کی کوشش کرنے لگی اس دوران ٹریفک وارڈنزمیاں زمان اور عثمان نے اسے بڑی مشکل سے بچایا۔ سائرہ نے بتایا کہ وہ گھریلو حالات اور ماں باپ کے سخت رویہ سے دلبرداشتہ ہوکر لاہور بھاگ آئی،اب مرنا چاہتی ہے۔ بالآخرلڑکی کو سمجھایاگیا اور اُس کے ماں باپ سے رابطہ کر کے تھانہ لاری اڈہ کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -