شاد باغ،دکاندار سے50 ہزار بھتہ مانگنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

شاد باغ،دکاندار سے50 ہزار بھتہ مانگنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صو با ئی دا ر الحکومت میں بھتہ خور ی کے واقعا ت میں اضا فہ ہو نے لگا ، شاد باغ کے علاقہ میں مقامی دکا ندا ر سے 50ہزا رو پے بھتہ ما نگنے پر پو لیس نے ملزم کے خلا ف مقد مہ در ج کر لیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ شادبا غ کا ر ہا ئشی مقامی د کا ندا ر شفاقت جس کی مقامی علاقے میں مر غ چنے کی دکا ن ہے ۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز ر فا قت کو اشتہا ر ی ملزم وقاص گا ڈی کی جا نب سے 50ہزا رو پے بھتہ کی پر چی مو صو ل ہو ئی جس پر پو لیس کو اطلا ع کی گئی ۔ پو لیس نے شفا قت کی مد عیت میں د فعہ 384کے تحت مقد مہ درج کر لیا ۔درائع کے مطابق ملزم گاڈی پولیس کی حراست میں ہے اور اس سے اس کے دیگر جرائم کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ملزم کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو گرفتا ر کر نا با قی ہے جبکہ ورثا نے الزا م عا ئد کیا ہے کہ وقاص کو پولیس نے گرفتا رکر لیا ہے ۔ اور انہیں ڈر ہے کہ پو لیس اسے کہیں جعلی مقابلے میں ما ر نہ د ے کیو نکہ پو لیس اسے ر یکا رڈ یا فتہ قرا ر دے ر ہی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...