پنجاب : 24گھنٹے میں 612ٹریفک حادثات ، 14 افراد جاں بحق

پنجاب : 24گھنٹے میں 612ٹریفک حادثات ، 14 افراد جاں بحق

  

لا ہور (کرا ئم ر پورٹر)گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے612 مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں556افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں155افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں 14افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 265ڈرائیور،21کم عمرڈرائیور، 363 مسافر اور 97 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ139ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 135 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد54حادثات میں62 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 41 حادثات میں44 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -