نارنگ منڈی:پسند کی شادی کرنے والا سسرال میں پر اسرار طور پر جاں بحق

نارنگ منڈی:پسند کی شادی کرنے والا سسرال میں پر اسرار طور پر جاں بحق

  

نارنگ منڈی (نامہ نگار)لو میرج کرنے والانوجوان فیاض عرف پیجو سسرالیوں کے ہاں پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا ۔والدین نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ اسے زہر دے کر ہلاک کیاگیاہے۔متوفی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخا ک کردیاگیا۔

بتایاجاتاہے کہ متوفی نے چھ ماہ قبل قصورکے علاقہ میں پسند کی شادی کرلی تھی جس پر متوفی کے باپ نے دلبرداشتہ ہوکر اسے عاق کردیاتھا جس کے باعث بیٹا اپنے سسرالیوں کے پاس رہتاتھا گذشتہ روز وہ سسرالیوں کے ہاں پراسرارطورپرہلاک ہوگیا ۔

پسند کی شادی

مزید :

علاقائی -