مریدکے:اوباش کی بچی سے بد اخلاقی

مریدکے:اوباش کی بچی سے بد اخلاقی

مریدکے (نامہ نگار)محلہ حدوکے میں گھر پانی لینے آئی معصوم دس سالہ بچی کو نوجوان نے زبردستی بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔مکار ملزم بے ہوشی کی حالت میں خود ہی بچی کو ہسپتال چھوڑ کر بھاگ گیا۔تھانہ سٹی پولیس نے ملزم احمد علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

لیکن ملزم فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا۔بتایا جا تا ہے کہ محلہ غوثیہ کا لونی حدوکے میں ایک اوباش نوجوان احمد علی نے گھر میں پانی لینے آئی معصوم دس سالہ بچی کو اس وقت بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا جب وہ گھر میں اکیلا تھا جس سے بچی بے ہوش ہو گئی اور ملزم خود ہی اسے ایک پرئیویٹ ہسپتال لیکر پہنچ گیاجہاں اس نے ڈاکٹر کو بچی کے چھت سے گر کر بے ہوش ہونے کی داستان سنائی لیکن ڈاکٹر کے صورتحال بھانپنے پر وہ فورا وہاں سے فرار ہو گیا بعدازاں بچی کے اہل خانہ نے علم ہونے پر ملزم احمد علی کے خلاف تھانہ سٹی میں مقد مہ درج کرادیا ہے لیکن تاحال ملزم پولیس گرفتار نہیں کر سکی ۔

بداخلاقی

مزید : علاقائی


loading...