قصور:ڈکیتی کی دو وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم

قصور:ڈکیتی کی دو وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم

  

قصور(بیورورپورٹ)مختلف وارداتوں میں شہری نقدی،موبائل فون او ر دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے،تفصیلات کے مطابق قادرآباد قصور کارہائشی محمد علی موٹرسائیکل پر لاہور سے واپس قصو ر اپنے گھر جارہاتھا کہ فیروز پور روڈ بائی پاس کے قریب موٹرسائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اکتیس ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیااورفرارہوگئے،چھانگا مانگا کارہائشی محمد عمران فیکٹری سے فارغ ہوکر بس کے انتظار میں سولہ نال بس سٹاپ پر کھڑاتھاکہ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر تیس ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا،پولیس مصروف کارروائی ہے۔

ڈکیتی وارداتیں

مزید :

علاقائی -