قصور:تیزرفتار ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالر میں تصادم ، دو افراد شدیدزخمی

قصور:تیزرفتار ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالر میں تصادم ، دو افراد شدیدزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(بیورورپورٹ) فیروز پور روڈ رحمان پورہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالے میں تصادم کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق ٹریکٹرٹرالی کی ڈرائیور اللہ دتہ انیٹوں سے لدا ٹریکٹر ٹرالا لے کر قصور سے لاہور کی جانب جارہاتھاکہ فیروز پور روڈ پر رحمان پورہ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں اینٹوں سے لدا ٹرالا بیچ سڑک میں الٹ گیااوراینٹیں سڑک پر بکھرگئیں،حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے،جنھیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے،پولیس مصروف کارروائی ہے۔
ٹرک ٹرالر تصادم

مزید :

علاقائی -