فرانزک رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او برکی کی تنخواہ روک لی گئی

فرانزک رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او برکی کی تنخواہ روک لی گئی

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو نے فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او برکی کی تنخواہ بند کردی ۔ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو کی عدالت میں قتل کا ایک کیس طارق بنام غلام مصطفی زیرسماعت ہے جس میں عدالت ایس ایچ او کو حکم دے رکھا تھاکہ فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ عدالت میں پیش کرے ۔ عدالت کی طرف سے ایس ایچ او کو وارننگ بھی دی گئی لیکن عمل نہ ہوا ۔

مزید :

علاقائی -