لیاقت آباد،50 سالہ موچی کو نامعلوم افراد نے سر پر ڈنڈے مار کر قتل کر دیا

لیاقت آباد،50 سالہ موچی کو نامعلوم افراد نے سر پر ڈنڈے مار کر قتل کر دیا

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) لیاقت آبادکے علاقہ میں نامعلوم افراد نے پچاس سالہ خادم حسین کو ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کرکارروائی شروع کر دی۔پولیس کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے چھوٹی پھاٹکی کے قریب ملنے والی لاش کی شناخت خادم حسین کے نام سے ہوئی جو کہ پیشہ میں موچی تھا۔پولیس کے مطابق خادم حسین کو سر میں ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کیا گیا اور لاش چھوٹی پھاٹکی کے قریب پھینک دی گئی ،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی جبکہ فرانزک اہلکاروں نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے۔پولیس کاکہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -