لڑائی جھگڑا اور دھمکیاں، کیس میں ملوث ملزم راضی نامہ پر بری

لڑائی جھگڑا اور دھمکیاں، کیس میں ملوث ملزم راضی نامہ پر بری

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑائی جھگڑے اور دھمکیوں کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو راضی نامہ کی بنیاد پر بری کردیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ رانا شہزاد کے روبرو کاہنہ پولیس نے ملزم منیر احمد کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعی اور ملزم میں غلط فہمی کی بنیاد پر جھگڑا ہوا تھا۔ملزم اور مدعی میں راضی نامہ ہو چکا ہے اور عدالت میں جمع بھی کروا دیا گیا ہے ۔ملزم کو راضی نامہ کی بنیاد پر بری کیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...