پولیس کے نظام اور کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آئی،محمد عثمان خٹک

پولیس کے نظام اور کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آئی،محمد عثمان خٹک

  

لا ہور (کرا ئم ر پورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان خٹک نے کہاہے کہ محنتی ، فرض شناس اورایماندار افسران محکمے کا فخر ہیں جنہوں نے اپنی لگن اور محنت سے پنجاب پولیس کو جدید خطوط پر استوار کردیاہے ۔ ایسے افسران کی بدولت پنجاب پولیس کے نظام اور کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے اور یہ افسران پولیس فورس کیلئے روشن مثال ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں اے آئی جی لیگل، کامران عادل کے پنجاب پولیس سے تبادلہ کے موقع پر الوداعی تقریب میں کیا۔

مزید :

علاقائی -