پولیس سول جج کے ریڈر کے گھر چوری کا سراغ لگانے میں ناکام
لا ہور (کرا ئم ر پورٹر)نامعلوم چو روں نے ایک ماہ قبل لاہور میں سول جج عدیل احمد چیمہ کے ریڈر محمد ندیم کے گھر سے تقریبا 16لاکھ مالیت کا سامان چرا لیا تھا جس کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا، کو ئی کا روائی عمل میں نہیں لا ئی گئی نہ ہی ملزموں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔