گرین ٹاؤن ، ڈاکو مہندی کی تقریب سے 20لاکھ مالیت کے زیورات ، غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار

گرین ٹاؤن ، ڈاکو مہندی کی تقریب سے 20لاکھ مالیت کے زیورات ، غیر ملکی کرنسی لوٹ ...

  

لاہور(اپنے کرائم ر پو رٹر سے)صو با ئی دا ر الحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق گرین ٹاؤن کے علاقہ میں مہندی کی تقریب میں کامران کے گھر سے ڈا کو20لا کھ ما لیت کے طلا ئی زیورات ، غیر ملکی کر نسی لو ٹ کرفرا ر ہو گئے ۔مغل پو رہ کے علا قے میں مظہرکے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر4لا کھ30ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ما ڈل ٹا ؤ ن کے علا قہ میں عر فا ن اکبر کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ20ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ گڑ ھی شا ہو کے علا قہ میں نعیم کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ 55ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔مسلم ٹا ؤ ن سے بشیرکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،ٹبی سٹی میں وحید کی فیملی کو یر غما ل بنا کر85ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن چھین لیے گئے۔ علاوہ ازیں منا واں میں شا ہد،شا دبا غ میں احسا ن کی گاڑیاں اورنو اب ٹا ؤ ن میں خا رث،پر انی انا ر کلی میں مبشر،اکبر ی گیٹ میں نعیم ،اچھر ہ میں بلا ل اورمصر ی شا ہ میں ذوالفقا ر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -