لاہورکی تینوں کچہریوں میں پراسیکیوٹرز کے دفاتر کی تعمیر آخری مرحلے میں داخل

لاہورکی تینوں کچہریوں میں پراسیکیوٹرز کے دفاتر کی تعمیر آخری مرحلے میں داخل

لاہور(نامہ نگار)لاہورمیں پراسکیوٹرزکے بیٹھنے کی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب حکومت نے تینوں کچہریوں میں دفاترتعمیر کراناشروع کردیئے ہیں۔ضلع کچہری میں پراسیکیوٹرآفس کی عمارت تعمیرکے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔5،5مرلے اراضی پر4کمرے تعمیرکئے جائیں گے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرغلام عباس گوندل اورانچارج ضلع کچہری پراسیکیوٹرآفس جاویدبھٹی نے بھی گزشتہ روز دورہ کیا۔انہوں نے بتایاکہ ضلع کچہری میں پراسیکیوٹرآفس پر93لاکھ اورماڈل ٹاؤن میں 79لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ضلع کچہری میں پراسیکیوٹرآفس کی عمارت کاافتتاح آئندہ چند روز بعدسیکرٹری پراسیکیوشن علی مرتضیٰ کریں گے۔

مزید : علاقائی


loading...