ناقص تفتیش کی بنیاد پر ڈینگی کے مقدمہ میں ملوث ملزم بری

ناقص تفتیش کی بنیاد پر ڈینگی کے مقدمہ میں ملوث ملزم بری

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ناقص تفتیش کی بنیاد پر ڈینگی کے مقدمہ میں ملوث ملزم بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمن ناصر کے روبرو نواب ٹاؤن پولیس نے ملزم اشفاق احمد کے خلاف درج مقدمہ کاچالان پیش کیا۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ ماحولیات نے ملزم کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے ۔محکمہ ماحولیات کے ملزم کے خلاف کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کر سکی۔ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو ناکافی ثبوت کی بنیاد پر بری کی جائے عدالت نے دلائل سننے کے بعد ڈینگی لاروا کی رپورٹس پیش نہ کرنے پر ملزم اشفاق احمد کو بری کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...