کرپشن میں ملوث سابق ٹاؤن آفیسر کے ریمانڈ میں 13جولائی تک توسیع

کرپشن میں ملوث سابق ٹاؤن آفیسر کے ریمانڈ میں 13جولائی تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کرپشن میں ملوث ایل ڈی اے کے سابق ٹاؤن آفیسر نشتر ٹاؤن کے جسمانی ریمانڈ میں 13جولائی تک توسیع کر دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو محکمہ اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے کے سابق ٹاؤن آفیسر نشتر ٹاؤن ملزم خالد رشید کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے حمیرا کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم نے نشتر ٹاؤن میں نقشہ کی منظوری اور ایل ڈی اے کے چیف ٹاؤن پلانر سے نقشہ کی منظوری کے لئے خط لکھنے کے لئے رشوت وصول کی ہے۔

مزید :

علاقائی -