عدالت نے مختلف مقدمات میں ملوث 28ملزم پیش نہ ہونے پر اشتہاری قراردے دیا

عدالت نے مختلف مقدمات میں ملوث 28ملزم پیش نہ ہونے پر اشتہاری قراردے دیا

  

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مختلف مقدمات میں ملوث اٹھائیس ملزمان کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصرکے روبرو شالیمار اور باغبانپورہ پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کاچالان پیش کیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پتنگ بازی آرڈیننس، شراب برآمدگی اور تیز رفتاری کے مقدمات میں ملوث ہیں۔ملزمان کو عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے نوٹسز بھی بھجوائے جا چکے ہیں۔ملزمان طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ۔ملزمان ضمانتیں کروانے کے بعد روپوش ہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے اور ملزمان کے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ملزمان میں عمیر،وقاص، یوسف، سلمان، ارسلان، زبیر، فہیم، طاہر،شبیر احمد ، اشفاق، زمان، طارق، اکمل ، عثمان اور منیر سیح سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -