جائیداد کیلئے بھائی کو مردہ قرار دینے میں ملوث ملزمان کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ

جائیداد کیلئے بھائی کو مردہ قرار دینے میں ملوث ملزمان کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے سسر کی 960کنال جائیداد ہتھیانے اور حقیقی بھائی کو مردہ قرار دینے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کی عدالت کے روبرو محکمہ اینٹی کرپشن نے ملزموں نعیم مظفر اور علی وسیم کا جسمانی ختم ہونے پر پیش کیا۔ مقدمہ کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مغوی بھائی مظفر علی کے اغوا کا مقدمہ شیخوپورہ میں سال 2001سے درج ہے جبکہ ملزموں نے یونین کونسل کے عملہ کی ملی بھگت سے بھائی مظفر علی کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنایا اور فراڈ کرکے اپنی بہنوں اور بھائی کو ان کے حق سے محروم کیا ۔ ملزموں نے مدعیہ کے حصے کی جائیداد بھی فروخت کر دی۔ملزموں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ اینٹی کرپشن نے ملزموں کے خلاف مقدمہ میں بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے جبکہ ملزموں کا غیر شادی شدہ بھائی مظفر سولہ سال سے لاپتہ ہے ۔ملزموں کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں لہٰذا ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔

مزید :

علاقائی -