فیس بک پر بلیک میلنگ کا ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

فیس بک پر بلیک میلنگ کا ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑکی کو فیس بک پر بدنام کرنے والے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو ایف آئی نے ملزم حافظ فیصل مختار کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر مہرالنساء کا جعلی اکاؤنٹ بنا کر مہرالنساء کی تصاویر اپ لوڈ کیں اور ملزم کی وجہ سے لڑکی کی معاشرے میں بدنامی ہوئی۔ملزم کے جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم سے سوشل میڈیا کے جعلی اکاؤنٹ کا پاس ورڈ اور ڈیجیٹل میڈیا کا ڈیٹا برآمد کر لیا ہے اور ملزم سے مزید ریکوری کی توقع نہیں ۔ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔

عدالت نے ایف آئی اے کے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ کا چالان 26جولائی کو پیش کرنے کاحکم دے دیاہے۔

مزید :

علاقائی -