وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا آج اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم نواز شریف نے آج بروز جمعرات وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) رپورٹ کا بھی جائزہ لیے جانے کا امکان ہے۔اجلاس کے دوران وزیراعظم موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ اجلاس