سری نگر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3کشمیری نوجوان شہید، تشدد سے 10مظاہرین زخمی

سری نگر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3کشمیری نوجوان شہید، تشدد سے 10مظاہرین ...

سری نگر(اے این این ) مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے ردباغ میں بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو شہید کردیا جن میں جاوید شیخ، داد احمد اور عاقب گل شامل ہیں۔ بھارتی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھے جن کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر منگل کی شام فورسز نے ردباغ کو گھیرے میں لیا۔ اس دوران کشمیری مجاہدین اورقابض فورسز کے درمیان جھڑپ بدھ تک جاری رہی جس میں تین نوجوان شہید ہوگئے۔علاوہ ازیں بھارتی مظالم کے خلاف شوپیاں میں ہڑتال پانچویں روز بھی جاری رہی جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے کم از کم 10 افراد کو بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اور لبریشن فرنٹ سمیت مزاحمتی خیمے نے سول ہلاکتوں پر (آج) جمعرات کو ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔

شہید

مزید : صفحہ اول


loading...