محکمہ اینٹی کرپشن کیلئے 38نئی ڈبل اور سنگل کیبن گاڑیوں کی منظوری

محکمہ اینٹی کرپشن کیلئے 38نئی ڈبل اور سنگل کیبن گاڑیوں کی منظوری

لاہور(اپنے نمائندے سے)کرپٹ سرکاری ملازمین اور اشتہاری ملزمان کو چھاپہ مار کارروائیوں کے ذریعے پکڑنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ اینٹی کرپشن کو اڑتیس نئی ڈبل اور سنگل کیبن گاڑیاں فراہم کرنے کی منظوری دے دی،اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسروں کے لئے اڑتیس نئی گاڑیاں خریدنے کیلئے ادائیگیاں،اگست میں تمام ریجنل دفاتر کے تفتیشی افسروں کو ڈبل کیبن اور سنگل کیبن گاڑیاں مل جائیں گی ،تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسران کو گاڑیوں کی شدید قلت کے باعث چھاپہ مار کارروائیاں کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث بیشتر اشتہاری اور کرپٹ سرکاری ملزمان قانون کی گرفت سے آزار رہنے کی وجہ سے محکمہ کی بدنامی کا باعث بن رہے تھے ،گزشتہ چند ماہ میں محکمہ اینٹی کرپشن نے پورے پنجاب میں سینکڑوں کرپٹ ملزمان کو گرفتار کیا لیکن اعداد وشمار کے مطا بق مقدمات کے اندارج اور گرفتاریوں کی شرح میں واضح کمی تھی ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن بڑیگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا کا کہنا ہے چھاپہ مار کارروائیوں کے لئے گاڑیوں کی قلت تفتیشی افسروں کی کارکردگی میں ایک بہت بڑی رکاوٹ تھی اینٹی کرپشن کے ریجنل دفاتر میں نئی گاڑیوں کے بعد تفتیشی افسروں کی چھاپہ کارروائیوں میں اضافہ ہو گا ،ہم نے پچھلے کچھ ماہ میں سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کیا اور اور سینکڑوں کرپٹ اہلکاروں کے تفتیش کے بعد مقدمات درج کئے ہیں ،گاڑیوں کی فراہمی کے تمام ریجن کے تفتیشی افسران کو چھاپہ مار کارروائیاں تیز کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں گی جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...