وزیراعلیٰ کاایم پی اے کے گھر سے ملازم کی لاش برآمد ہونے کے واقعہ کا نوٹس سی سی پی اولاہور سے رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ کاایم پی اے کے گھر سے ملازم کی لاش برآمد ہونے کے واقعہ کا نوٹس سی ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے اندرون اکبری گیٹ میں خاتون رکن پنجاب اسمبلی شاہجہان کے گھر سے 16 سالہ ملازم کی لاش برآمد ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جاں بحق ملازم کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ملازم کی زخمی بہن کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -